!کون کس کو بتاے !تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر 0320.7780152


موجودہ معاشرہ دن بدن اپنی معاشرتی گراوٹ میں ریکارڈ قائم کیا جا رہا ہے ۔۔۔ حد تو یہ ہے کہ کھوٹے پر ناچنے والی اور مجرا کرنے والی عورتیں جن کا وجودماضی میں ایک گناہ کی مانندتھا ۔۔۔آ ج کے معاشرے میں وه  محترم مانی اور جانی جاتی ہیں ۔۔۔ زیادہ عرصہ پہلے  نہیں، گزشتہ نصف صدی کی تاریخ کا اگر مطالعه کیا جاۓ۔۔۔تو کچھ باتیں ایسی معلوم پڑتی ہیں ۔جو ہمیں ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں ۔۔۔  مثلا ہمارےبزرگ صاحبان بتاتے ہیں ۔۔۔کہ ان کے اباؤجداد سنار قوم کے افرادکو معصیت اور کاروبار میں سادہ لوح افراد کے ساتھ ہیراپھیری کے سبب اپنے قبرستان میں دفنا نے کی اجازت نہ دیتےتھے  ۔۔ اس لیے آج بھی پاکستان کےبعض شہروں میں ان کے علیحده اور ویران قبرستان خرد کےلیےباعث عبرت ہیں۔۔۔سن ٩٠ تک کچھ چیزیں   مثلا ٹی وی ،وی سی آر ،ڈش انٹینا وغیرہ جو  معزیز گھروں میں انتہائی معیوب اور باعث  نفرت تھیں ۔۔۔آج ان ہی گھروں کی  زینت  کا زریعہ اور دنیاوی جاہ جلال کا موجب ہیں ۔۔۔

Comments