پی ایس ایل _٦ کون سی ٹیم جیتے گی ۔تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر 0320.7780152
انسان کی ازل سے فطرت ہے وہ جلدباز اور لا ابالی ہے ، انتظار کرنا اسکی سرشت میں نہیں۔ شاید اسی لیے اسے میانہ روی پر چلنے کا حکم دیا گیا ہے ۔۔۔ اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو پی ایس ایل سکس اپنے عروج پر ہے جس نے تمام کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں اور ملکوں کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔۔۔ ایسے میں کوئی تو اپنی پسندیدہ ٹیم کے چیمپئن ہونے کی پیشگوئی کر رہا ہے ۔تو دوسری جانب کچھافراد اپنی پسندیدہ ٹیم کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن نہیں۔۔۔ موجودہ سیزن کے ابھی تک میچز کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ ،لاہور قلندر، کراچی کنگز اور پشاور زلمی چھے ،چھے پوائٹس کے ساتھ، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں ۔ ملتان سلطان نے ابھی تک ایک میچ جیتا ہے ۔ جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ۔۔۔ یاد رہے کہ تمام ٹیموں نے ابھی تک اپنے چار ،چار میچز کھیلیں ہیں ۔۔۔ پی ایس ایل سکس دو پارٹس پرمشتمل ہے ۔ پہلا پارٹ 21 فروری سے لے کر 07 مارچ تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ جبکہ دوسرا پارٹ 10 مار چ سے لے کر 22 مار چ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جس می...