Posts

Showing posts from October, 2021

تھپڑ !!!تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر0320.7780152

Image
عادتیں،خصلتیں اورکردارنسلوں کا پتہ  دیتے  ہیں ۔۔۔ورنہ کسی بھی فرد کی پیشانی پر اسکی قوم،قبیلےیا مذھب کا نام درج نہیں ہوتا ہے ۔۔۔گھر کی تربیت انسان کا اچھا یا براکردار بناتی،سنوارتی یا بگاڑتی ہے۔۔۔کوئی بھی شخص اپنی عمر اور قد کاٹھ سے بڑا نہیں ہوتا ہے۔۔۔بلکہ انسان بڑا ہوتا ہے،بڑی سوچ سے ،ایثارسے،قربانی سے،اپنی غلطیوں اور زیادتیوں پرمعافی مانگنے سے ،اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیو ں پر معاف کرنے اور صلہ رحمی سے ۔۔۔پنجاب کی  دسمبر کی آخری تاریخوں کی ایک یخ بستہ صبح کو ہم چند دوست گورنمنٹ ڈگری کالج( میانوالی) جانے کیلیے اپنے آبائی شہر (موسیٰ خیل) کے اڈے پر بس کا انتظارکر رہے تھے ۔۔۔سخت سردی کی بدولت سب کی  ہچکی بندھی ہوئی تھی ۔۔۔ ہر کوئی بار ،بار اپنی گرم چادر اور مفلروں کو اپنے چہرے اور بدن پر  ٹھیک سے ڈھانپتا تا کہ اس یخ بستہ ٹھنڈ جو ہڈیوں تک اتررہی تھی، خود کو بچاسکے ۔۔۔ خوش قسمتی سےہمارا انتظار زیادہ طویل نہیں ہوا۔۔۔ کیونکہ دور سے نظر آنےوالی مسافر بس اس بات کا اشارہ کر رہی تھی کہ ۔۔۔ہمارے صبر آزما انتظار کو قرار کا وقت آن پہنچا ہے ۔۔۔بس جونہی اپنے مقررہ اسٹاپ پر پونچی ،تو یخ بسته سردی سے پ...

تبدیلی اک سراب !!!تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر0320.7780152

Image
لكهاری متعصب نہیں ہو سکتا ۔۔۔اگر وہ اپنے ارد گردافراتفری اور بد انتظامی سے نظریں چراتا ہے۔۔۔اوربےجاضد یاوقتی فائده کے حصول کے لیے بےجاطرف داری میں لگارہتا ہے۔۔۔تو یقینا یہ اس کے قلم کی موت ہے ۔۔۔تبدیلی سرکار کو پاکستان پر مسلط ہوۓ لگ بھگ تین سال ہونے کو ہیں ۔۔۔پر ابھی تک ملک کے طول وعرض میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی ۔۔۔بلکہ ہر گزرتا دن مہنگائی،بےروزگاری ،تباہی اور غربت کو عروج بخش رہا ہے ۔۔۔ عدل وانصاف کےسلوگن کی حامل نوجوانو کی نمائدہ جماعت ٢٠١٨ میں جب جناب عمران احمد خان نیازی صاحب کی قیادت میں اقتدار میں آئی تو۔۔۔جہاں ملک کا تعلیم يافته اورسیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والا طبقه کرپشن سے پاک اور تعلیم یافتہ قیادت پر خوشی سے سرشار تھا ۔۔۔تو وہیں دوسری طرف اہل یوتھ کی خوشی بھی دیدنی تھی ۔۔۔ اہل یوتھ تھے ۔۔۔کہ ناچتے تهكتے نہ تھے ۔۔۔چوں کہ اہل یوتھ میں ایک حلقہ ارادت ایسا بھی ہے ۔۔۔جو ١٢٦ دن تک گھروں میں بھوک و افلاس سے ننگ بچوں کو باامید خدا چھوڑ کرکے اسلام آباد کے ڈی چوک پر، جب آے گا،عمران۔۔۔ سب کی جان ۔۔۔بنے گا،نیا پاکستان۔۔۔کی گر دان اس امید پر جپتےرہےتھے ۔۔۔ کہ دور عمرانی م...

اصلی اچھو ت !!!تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر 0320.7780152