میرے محسن، میرے یاور !تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر 0320.7780152
All the world's a stage, And all the men and women merely players; They have their exits and their entrances, And one man in his time plays many parts, ١٥٩٩ میں آنجہانی ویلیم شیکسپئیر نے اپنے "As You like it "شہرا آ فاق کامیڈی ڈرامے کے سکپرٹ میں وه یادگار لا ئنز لکھیں جو چارصدیوں کے گزرنے کے بعد بھی امر ہیں ۔اور شاید رہتی دنیا تک امر رہیں۔ان لائنز میں شیکسپیئر دنیاکوایک اسٹیج ڈرامےجبکہ مرد و زن کو مختلف کرداروں سے تشبیه دی تھی۔جس طرح کسی اسٹیج ڈرامےکو پرفار م کرنے میں کئی افرادحصہ لیںتےہیں جومختلف رولز کو ادا کرتے ہیں ۔بالکل اسی طرح ہر انسان اپنی زندگی میں کئی رولزکو ادا کرتاہے۔یہ رولز پیدائش سے موت تک، زندگی کے مختلف روپ اور تبدیلیوں پر مشتمل ہوتےہیں۔مزید وضاحت کے لیےوه انسانی زندگی کے ان روپ اور تبدیلیوں کو سات حصوں میں تقسیم کر تاہےجو بچپن سے شروع ہوکر جوانی ،جوانی سے بڑھاپے اورپھربڑ هاپے سے موت تک کی ہیں۔ اگر بچپن کی بات کی جاۓ تو بچپن تمام انسانی زندگی کا سب سے خوبصورت اور دلکش دور ہوتا ہے ۔ بچپن کا دور کتنا دلکش اور حسین ہوتا ہے ۔اس کاٹھیک اندازہ بچپن گزرنے...