تھپڑ !!!تحریر؛ محمّد عدنان انجم ۔۔۔موبائل نمبر0320.7780152
عادتیں،خصلتیں اورکردارنسلوں کا پتہ دیتے ہیں ۔۔۔ورنہ کسی بھی فرد کی پیشانی پر اسکی قوم،قبیلےیا مذھب کا نام درج نہیں ہوتا ہے ۔۔۔گھر کی تربیت انسان کا اچھا یا براکردار بناتی،سنوارتی یا بگاڑتی ہے۔۔۔کوئی بھی شخص اپنی عمر اور قد کاٹھ سے بڑا نہیں ہوتا ہے۔۔۔بلکہ انسان بڑا ہوتا ہے،بڑی سوچ سے ،ایثارسے،قربانی سے،اپنی غلطیوں اور زیادتیوں پرمعافی مانگنے سے ،اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیو ں پر معاف کرنے اور صلہ رحمی سے ۔۔۔پنجاب کی دسمبر کی آخری تاریخوں کی ایک یخ بستہ صبح کو ہم چند دوست گورنمنٹ ڈگری کالج( میانوالی) جانے کیلیے اپنے آبائی شہر (موسیٰ خیل) کے اڈے پر بس کا انتظارکر رہے تھے ۔۔۔سخت سردی کی بدولت سب کی ہچکی بندھی ہوئی تھی ۔۔۔ ہر کوئی بار ،بار اپنی گرم چادر اور مفلروں کو اپنے چہرے اور بدن پر ٹھیک سے ڈھانپتا تا کہ اس یخ بستہ ٹھنڈ جو ہڈیوں تک اتررہی تھی، خود کو بچاسکے ۔۔۔ خوش قسمتی سےہمارا انتظار زیادہ طویل نہیں ہوا۔۔۔ کیونکہ دور سے نظر آنےوالی مسافر بس اس بات کا اشارہ کر رہی تھی کہ ۔۔۔ہمارے صبر آزما انتظار کو قرار کا وقت آن پہنچا ہے ۔۔۔بس جونہی اپنے مقررہ اسٹاپ پر پونچی ،تو یخ بسته سردی سے پ...